دنیا

معروف چینی کمپنی کا امریکی پابندیوں سے نمٹنے کے لئے بڑا فیصلہ

چین: پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کی اسمارٹ فونز شعبے کی آمدنی گزشتہ 4 سہ ماہیوں کے دوران کمی آئی مسلسل کمی کے باعث اب ہواوے کی قیادت نے اپنے اسمارٹ فون بزنس کو بچانے کے لیے مختلف منصوبوں پر غور شروع کردیا ہے

چینی کمپنی نے تھرڈ پارٹی کمپنیوں کے لیے اسمارٹ فون ڈیزائن کرنے پر غور شروع کردیا ہے جن کو وہ کمپنیاں اپنے برانڈز کے طور پر فروخت کرسکیں گی، اس سے قبل ہواوے نے اپنے اسمارٹ فون بزنس کو بچانے کے لیے آنر برانڈ کو خود سے الگ کردیا تھا۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں ہواوے کے ذرائع کے حوالے سے ایک نئے منصوبے پر روشنی ڈالی گئی، رپورٹ کے مطابق ہواوے ٹیکنالوجیز کی خواہش ہے کہ تھرڈ پارٹی کمپنیاں اس کے تیار کردہ اسمارٹ فون ماڈلز مختلف ناموں کے ساتھ جاری کریں۔

امریکی پابندیوں کے باعث ہواوے کو اہم پرزہ جات تک رسائی حاصل نہیں مگر تھرڈ پارٹی کمپنیاں اس کو یہ پرزہ جات اپنے فونز کی تیاری کے لیے فراہم کرسکیں گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : امریکی حکومت کے بعد گوگل کا بھی ہواوے کو ریلیف دینے کا فیصلہ

چینی کمپنیاں پی ٹی اے سی اور ٹی ڈی ٹیک ہواوے کے ممکنہ شراکت دار ہوسکتے ہیں، پی ٹی اے سی پہلے ہی ہواوے کے تیار کردہ نووا اسمارٹ فونز اپنی ویب سائٹ پر فروخت کررہی ہے، مستقبل میں اس کی جانب سے مختلف برانڈز ماڈلز کا اضافہ کیا جاسکتا ہے جو ہواوے نے تیار کیے ہوں گے۔

ہواوے کی جانب سے پہلے ہی کمپنی کے اہم اسمارٹ فون ماڈلز کے ڈیزائن پر نظرثانی شروع کردی گئی ہے جن کے لیے وہ اپنے ہائی سیلیکون پراسیسرز استعمال کرتی رہی مگر اب ان کی جگہ کوالکوم اور میڈیا ٹیک کو دی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close