دنیا
ویکسین یافتہ شہریوں کیلئے سفری راہداری کھولنے کا فیصلہ
سنگاپور: انڈونیشیا اور سنگاپور کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی اس دوران دونوں ممالک نے آپس میں سفری راہداری 29 نومبر سے کھولنے پر اتفاق کیا
اندونیشیا اور سنگاپور نے اس حوالے انتظامات کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اور اس بارے میں مزید اقدامات اٹھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
انڈونشیا کے وزیر خارجہ رتبو مرسودی کا کہنا ہے کہ سنگاپور کے وزیر خارجہ نے پیغام دیا کہ اس راہداری کی بنیاد اعتماد، انڈونیشیا میں کورونا کی بہتر صورتحال اور ویکسین شدہ افراد کی بڑی تعداد ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے بنتان جزیرے پر ایک محفوظ ٹریول ببل تشکیل دینے کی بھی بات کی۔
یہ بھی پڑ ھیں : سندھ کی سیاست میں اہم ملاقات کے بعد بڑی ہلچل شروع ہوگئی
انڈونیشیا نے 14 اکتوبر کو 19 ممالک کے سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں کھولی تھیں اور ان میں سنگاپور شامل نہیں تھا تاہم اب فیصلہ ہوگیا ہے۔
پیر کو سنگاپور نے اعلان کیا تھا کہ وہ انڈونیشیا، بھارت، سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کے ساتھ ’ویکسینیٹڈ ٹریول لین اسکیم‘ کو آگے بڑھائے گا۔