ایران کے صدارتی الیکشن، پولنگ کے وقت میں دوسری مرتبہ توسیع
تہران: ايران ميں صدارتي انتخابات میں پولنگ کے وقت میں دوسري مرتبہ توسيع کردي گئي اور اب وٹنگ کا عمل رات بارہ بجے تک جاری رہے گا۔ ایران کے بارہویں صدارتي انتخابات کے ووٹ ڈالنے کے مقررہ وقت میں پہلي مرتبہ چار گھنٹے کي توسيع کر دي گئي، توسيع کا فيصلہ ايران بھر کے عوام ميں زبردست جوش و خروش کي وجہ سے کيا گيا۔ ایران کا 12 ہواں صدر چننے کے لئےاب تک دو کروڑ سے زائد لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور ابراہیم رئیسی نے اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ ایران میں پولنگ کے لئے 63ہزار 500 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے جبکہ 102مملک میں 310 پولنگ اسٹیشن میں ایران کے صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی۔ ابتدائی طور پر ووٹنگ کے نتائج 10 گھنٹوں بعد آنا شروع ہوں گے، مگر حتمی اور سرکاری نتائج کا اعلان 24 گھنٹے بعد کیا جائے گا۔