دنیا

ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات، ڈاکٹر حسن روحانی بھاری اکثریت سے دوبارہ صدر منتخب

اسلام آباد: اسلامی جمہوری ایران کی وزارت داخلہ اور مرکزی الیکشن آفس نے کل ہونے والے 12ویں صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جن کے مطابق موجودہ صدر ڈاکٹر حسن روحانی 23 ملین 54 لاکھ 9 ہزار 616 ووٹ لے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ سید ابراہیم رئیسی 15 ملین 7 لاکھ 86 ہزار 449 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سید مصطفٰی میرسلیم نے 4 لاکھ 78 ہزار 215 اور سید مصطفٰی ہاشمی طبا نے 2 لاکھ 15 ہزار 450 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ ایران کے مرکزی الیکشن آفس کے سربراہ علی اصغر احمدی کا کہنا ہے کہ 12ویں صدارتی انتخابات میں 41 ملین 22 لاکھ 131 افراد نے رائے دہی میں حصہ لیا۔ جن میں سے 40 ملین 29 ہزار 730 ووٹوں کو درست قرار دیا گیا۔ ایران کے وزیر داخلہ عبدلرضا رحمانی فضلی کے اعلان کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی کے کل کاسٹ ہونے والے ووٹوں میں سے 57 فی صد ووٹ حاصل کئے ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر آنیوالے سید ابراہیم رئیسی نے کل کاسٹ ہونے والے ووٹوں میں 38٫5 فی صد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق 12ویں صدارتی انتخابات میں عوامی شرکت 72.7 فیصد رہی۔ واضح رہے کہ حسن روحانی نے 2013ء میں ہونے والے 11ویں صدارتی انتخابات میں ایک کروڑ 83 لاکھ 13 ہزار 629 ووٹ حاصل کئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close