دنیا
ٹک ٹاک میں مشغول خاتون دوا کی جگہ ایئرپوڈ نگل گئیں
خاتون ٹک ٹاکر ویڈیو کے چکر میں دوا کی جگہ ایئرپورڈ نگل گئیں
میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ کارلی بیلر نامی خاتون ٹک ٹاکر ویڈیو بنانے میں اس قدر مشغول تھیں کہ وہ بے دھیانی میں درد کی دوا کے بجائے ایئرپوڈ نگل گئیں۔
لائیو ویڈیو میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ درد کی دوا اپنے ہاتھ میں لے کر بیٹھی ہوئیں تھیں مگر ویڈیو میں اس قدر مشغول ہوئی کہ دوسرے ہاتھ میں موجود الٹے کان کا ایئرپوڈ پانی سے نگل گئیں۔
خاتون نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کا ذمہ دار خود کو قرار دیتے ہوئے اپنے آپ کو بہت کوسا اور غصہ بھی نکالا۔
کارلی نے بتایا کہ اس وقعے کے بعد اسپتال گئیں جہاں ڈاکٹر نے اُن کے پیٹ کا ایکسرے کیا، اب وہ رپورٹ کی منتظر ہیں۔