دنیا

ویٹی کن پہنچتے ہی ٹرمپ کی بیوی اور بیٹی کے انداز بدل گئے

ویٹی کن: ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ریاض کے دوران امریکی خاتون اول ملانیا اور ان کی صاحبزادی ایوانکا نے سعودی روایات کے احترام کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا لیکن ویٹی کن سٹی پہنچتے ہی ان کے انداز بدل گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں مختلف ممالک کے دوروں پر ہیں اور اپنی اس یاترا کے دوران وہ سعودی عرب اور اسرائیل بھی گئے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ملانیا اور بیٹی ایوانکا بھی تھیں، امریکی صدر کے گھر کی خواتین سعودی روایات کے برعکس بغیر سر ڈھانپے نظر آئیں اور سعودی حکمرانوں کو ان کے لباس پر کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن یہ ہی خواتین کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹی کن پہنچیں تو ان کے انداز ہی بدل گئے۔
دورہ ویٹی کن کے دوران میلانیا ٹرمپ اور ایوانکا روایت کی پابندی کرتے نظرآئیں، پورا ٹرمپ خاندان سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس تھا جبکہ ٹرمپ کی اہلیہ اور ان کی صاحبزادی نے ویٹی کن کی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سر بھی جزوی طور پر ڈھانپ رکھے تھے۔ پوپ فرانسس سے ملاقات کے وقت بھی دونوں خواتین نے اپنا سر جزوی طور پر اسکارف یا ‘مینٹیلا’ سے ڈھانپ رکھا تھا۔ یہی نہیں اس موقع پر ملانیہ نے پوپ فرانسس سے درخواست کی کہ وہ انہیں روزیری مالا سے نوازیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close