دنیا
معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام سیف صدارتی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار
لیبیا: سیف الاسلام قذافی صدارتی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں اس لیے ان کا نام صدارتی امیدواروں کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ طرابلس میں ملٹری پراسیکیوٹر نے الیکشن کمیشن پر زور دیا تھا کہ سیف الاسلام سیف کو 2015 میں جنگی جرائم کے الزامات میں ایک عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا اس لیے ان کا نام صدارتی انتخابات سے خارج کردیا جائے۔
صدارتی انتخاب کی دوڑ میں 98 امیدوار شامل تھے جس میں الیکشن کمیشن نے ابتدائی طور پر 25 کے نام خارج کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : داعش کی جانب سے کراچی میں موبائل ایپلیکشن کے ذریعے لڑکیوں کی برین واشنگ کا انکشاف
لیبیا میں صدارتی انتخاب 24 دسمبر کو ہوں گے جبکہ امیدواروں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
کچھ روز قبل سیف الاسلام قذافی نے صدارتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔