دنیا
کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے ہلاک افراد کی تعداد 50 سے تجاوز کرگیٗ
روس: سائبیریا میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس لیکیج کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 52 ہو گئی ہے اور تازہ ترین سانحے کو سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد روس میں کوئلے کی کان کا بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے
کوئلے کی کان میں پیش آنے والے واقعے میں 6 ریسکیو ورکرز بھی ہلاک ہوئے، ریسکیو ورکرز کان میں پھنسے درجنوں افراد کو نکالنے کے لیے کان کے اندر اترے تھے تاہم زہریلی گیس کی وجہ سے وہ بھی دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑ ھیں : بلوچستان میں کوئلے کی کان میں حادثہ،3 کان کن جاں بحق،2بےہوش
ریجنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ناکافی انتظامات کے شبہے میں کان کے مالک سمیت تین عہدیداروں کو گرفتار کر لیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔