شوہر کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سسر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
بھارت میں 21 سالہ دلہن نے اپنے سسر پر جنسی زیادتی کا سنگین الزام عائد کر دیا
خاتون نے الزام عائدکیا کہ میرے سسر نے خاندان کی دیگر خواتین کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاہے
بھارتی ریارست مادھیا پردیش کے شہر گونا میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کیاہے جس میں بہو نے شوہر کی غیر موجودگی میں اپنے سسر پر مبینہ جنسی زیادتی کا سنگین الزام عائد کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایک 21 سالہ نوجوان لڑکی میانا پولیس سٹیشن سے آئی اور اہلکاروں کے سامنے دعویٰ کیا کہ جس وقت میرا شوہر سکول گیا ہواتھا تو سسر نے اس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہاہے ۔21 سالہ لڑکی کا تعلق راجستھان سے ہے اور اس کی شادی 22 سالہ نوجوان سے ہوئی ہے ، لڑکا 12ویں جماعت کا طالبعلم ہے ،نوجوان لڑکا ہی اپنی بیوی کو پولیس کے پاس شکایت درج کروانے کیلئے لایا۔
پولیس کا کہناتھا کہ لڑکی کا شوہر 12 جماعت کا طالبعلم ہے اور اسے روزانہ گاﺅں سے گونا شہر میں واقع سکول جانا ہوتاہے ، خاتون نے الزام عائد کیا کہ جب میرا شوہر سکو ل گیا ہوا تھا تو پیچھے سے موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میرے سسر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اب وہ مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہاہے ،خاتون نے سسر پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ ا ن کے پاس بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ بھی ہے ، جسے وہ اکثر اہل خانہ کے لوگوں کو دھمکانے کیلئے نکال لاتا ہے ۔
خاتون نے الزام عائدکیا کہ میرے سسر نے خاندان کی دیگر خواتین کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاہے اور انہیں بھی خاموشی رہنے کی دھمکیاں دی ہیں ۔ خاتون کے سسر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بہو یہ سب بہانے خاندانی جائیداد کے تنازعے کے باعث کر رہی ہے اور اسے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کر لیاہے لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا ، پولیس کا کہناتھا کہ ہم الزامات کی چھان بین کر رہے ہیں اور کسی نتیجے پر پہنچنے کے بعد گرفتاری عمل میں لائیں گے ۔شکایت کنندہ کے والد راجستھان میں سیاسی جماعت سے منسلک ہیں ، لڑکی کے شوہر کا کہناتھا کہ اس کے باپ کے پاس متعدد بندوقیں ہیں ، وہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اپنی بیوی کا ساتھ چھوڑ دو ور نہ قتل کر دوں گا ۔