28 مئی کو دوپہر 2 بجکر 18 منٹ پر قبلہ رُخ کا درست تعین کیجیے
کراچی: اتوار 28 مئی 2017 کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 18 منٹ پر سورج عین کعبۃ اللہ کے اوپر چمک رہا ہوگا اور یوں سائے کی مدد سے قبلہ رُخ کا درست تعین بھی کیا جاسکے گا۔ اس روز جب پاکستان میں 2 بجکر 18 منٹ ہوں گے تو سعودی عرب کا مقامی وقت 12 بج کر 18 ہوگا اور تب سورج عین خانہ کعبہ کی سیدھ میں ہوگا۔
اس موقعے کا فائدہ ہر اس ملک کے لوگ اٹھاسکیں گے جہاں اس وقت سورج کی روشنی پہنچ رہی ہوگی کیونکہ ایسے میں سائے کی سمت دیکھ کر درست قبلہ رُخ معلوم کیا جاسکے گا۔
اگر آپ بھی درست قبلہ رُخ کا تعین کرنا چاہتے ہیں تو زمین میں ایک چھڑی بالکل سیدھی گاڑ دیجئے۔ اگر آپ پاکستان میں ہیں تو 28 مئی کے روز ’’پاکستان کے معیاری وقت‘‘ کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے دوپہر کے 2 بجکر 18 منٹ پر اس چھڑی کے سائے کی سمت نوٹ کرلیجیے۔
چھڑی کی طرف سائے کا رُخ، قبلے کی سمت ظاہر کررہا ہوگا۔