دنیا
روس کے 27 سفارت کاروں اور اہل خانہ کے ویزوں کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ
واشنگٹن: امریکی حکام نے روس کے 27 سفارت کاروں اور اہل خانہ کے ویزوں کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے
اب روسی سفارت کار بھی 30 جنوری کو اپنے وطن روانہ ہوجائیں گے۔
امریکا میں تعینات روسی سفیر اناتولی انتونیوف نے بتایا کہ روس کے 27 سفارت کار بمعہ اہل خانہ امریکا سے جنوری کی تیس تاریخ کو روانہ ہوجائیں گے کیونکہ امریکا کی جانب سے بھی واپس جانے کا حکم موصول ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : رکن سندھ اسمبلی جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
انہوں نے کہا کہ روسی سفارت کار اپنی مرضی سے امریکا نہیں چھوڑ رہے بلکہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ انہیں بے دخل کررہی ہے، ایسی صورت میں ہمارے لیے خدمات کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ویزوں کی میعاد میں توسیع نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایسی صورت میں ہماری پاس سفارت کاروں کو واپس بلانا ہی واحد حل ہے۔