دنیا
کرونا وائرس کے متعدد کیسز سامنے آنے پر امریکی صدر کا اہم ترین اعلان
واشنگٹن: کووڈ انیس کے نئے اور زیادہ تیزی سے پھیلنے والے ویرینٹ اومیکرون اور موسم سرما کی شدت کے پیش نظر امریکا نے فضائی سفر سے متعلق قوانین کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے
امریکا میں اومیکرون وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے ہیں، صرف نیویارک میں ہی 5 کیسز رپورٹ ہوئے، گورنر نے کیسز کی تصدیق کردی ہے، اس کے علاوہ کیلی فورنیا، کولاراڈو ، ہوائی اور منی سوٹا میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑ ھیں : امریکا اور یورپ کی پاکستان میں مذہب کی جبری تبدیلی کی رپورٹ مسترد
وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے کے آغاز سے ہر مسافر کو روانگی سے 24 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کرانا ہوگا اور اس کی منفی رپورٹ دکھانے پر ہی اُسے امریکا سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
صدر جو بائیڈن نے 100 ملین امریکی شہریوں کو بوسٹر شاٹس لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز جنوبی افریقا سے لاس اینجلس کا سفر کرنے والے شخص میں اومیکرون وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔