دنیا
ایران کو کسی صورت ایٹمی طاقت نہیں بننے دیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
روم: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی طاقت نہیں بننے دیا جائے گا،بجٹ میں فوج کیلئے مزید رقم رکھوں گا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلی کے شہرسسلی میں بیس پرامریکی فوجیوں سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران ان کا فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ مجھے سعودی عرب میں تاریخی سربراہ کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا جبکہ اس موقع پر شاہ سلمان نے دہشتگردی اورنفرت کے خاتمے میں مددکی یقین دہانی کرائی جبکہ اسلامی ملکوں کے سربراہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کااظہارکیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی دنیاکے امن کیلئے خطرہ ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحادیوں کو بھی رقم ادا کرنا ہوگی جبکہ میں بجٹ میں فوج کیلئے مزیدرقم رکھوں گااور ایران کو کسی صورت میں ایٹمی طاقت بننے نہیں دیا جائے گا۔