دنیا
سیاچن کا مقام چھوڑا تو پاکستان اس پر قبضہ کر لے گا۔ بھارتی وزیر دفاع
نئی دہلی۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ بھارت سیاچن کا مقام خالی نہیں کرے گا ۔ ایسی صورت میں مزید جانیں جائیں گی۔
نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ اگر سیاچن کا مقام چھوڑا تو پاکستان اس پر قبضہ کر لے گا ۔یہ محاذ جنگی نقطہ نظر سے بہت اہم ہے اس کو خالی کرنے کی صورت میں مزید جانیں جا سکتی ہیں۔ منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ سیاچن میں بتیس سال کے دوران نو سو پندرہ افراد ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ سیاچن میں اب تک پاکستان اور بھارت کے متعدد فوجی اپنی جانوں سے محروم ہو چکے ہیں۔