شاہ سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کو 1.2ارب ڈالر مالیت کے تحائف دئیے، رائٹرز
واشنگٹن : سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہائی مہنگے تحائف سے نوازا ہے اور یہ تحائف سعودی عرب کی تاریخ میں سب سے مہنگے تحائف میں شمار ہوتے ہیں۔ان تحائف میں25کلو خالص سونے سے تیار کردہ تلوار، سونے اور ہیرے کی25گھڑیاں اور125میٹر لمبی کشتی کے علاوہ دیگر تحائف شامل ہیں جبکہ تحائف کی مالیت1.2ارب ڈالر ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو شاہ سلمان کی طرف سے پیش کیے جانے والے تحائف میں انتہائی قیمتی اور نایاب ہیرا، خالص سونے سے تیار کردہ گن جس پر شاہ سلمان کی تصویر نقش ہے، 25 کلو وزنی خالص سونے سے تیار کردہ تلوار جس پر ہیرے اور دیگر نادر قسم کے پتھر اور جواہر نصب ہیں اور اس کی قیمت20 کروڑ ڈالر ہے۔ سونے اور ہیروں سے تیار 25 گھڑیاں جن کی کل قیمت 20 کروڑ ڈالر ہے۔ ہیرے اور جواہرات سے سجے 150 سے زائد عبایہ، مجسمہ آزادی کا ہم شکل چھوٹا مجسمہ جو ہیرے اور جواہرات سے تیار شدہ ہے۔ 80 کروڑ ڈالر کی قیمتی کشتی جس کی لمبائی 125 میٹر ہے اور یہ کشتی دنیا کی سب سے لمبی ذاتی کشتی ہے جس میں 80 عام کمرے اور 20 شاہی کمرے ہیں جن کے بیشتر اجزا سونے سے تیار کردہ ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مظابق سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع سب سے بڑی شاہراہ کا نام ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ اس شاہراہ کے شروع میں ٹرمپ کا ایک مجسمہ رکھ دیا جائے گا۔ اس قدر قیمتی تحائف سعودی عرب نے پہلے کسی بھی سعودی عرب کا دورہ کرنیوالے صدر کو نہیں دیے اور سعودی فرمانروا کا اصرار تھا کہ یہ تحائف ٹرمپ کے ذاتی تحائف ہیں اور انہیں امریکہ کے عجائب گھروں میں نہ رکھا جائے۔