دنیا

جرمنی: جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ 5 افراد کی جان لے گیا

قرنطینہ میں موجود ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی موت کی وجہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نکلا۔

جرمنی میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ خاندان کے سربراہ نے بیوی اور تین بچوں کو مار کر خودکشی کی تھی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق خاندان کے سربراہ نے اپنی بیوی کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفیکٹ بنوایا تھا جس کا علم اس کمپنی کے سربراہ کو ہوگیا تھا جہاں اس کی بیوی ملازمت کرتی تھی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق جعلی سرٹیفیکٹ جرمن حکام کے علم میں آنے اور حکومت کی جانب سے بچوں کو تحویل میں لے لینے کے خوف سے گھر کے سربراہ نے انہیں مار دیا۔

گھر کے سربراہ نے ساری بات ایک تحریر میں لکھ کر رکھی تھی جو پولیس کو اس کے گھر سے ملی۔

واضح رہے کہ ہفتے کو برلن کے نزدیکی قصبے کے ایک گھر سے دو 40 سالہ افراد اور تین بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close