دنیا
جنرل بپن راوت ہلاک، کابینہ کمیٹی برائے سیکیورٹی کا اہم اجلاس طلب
جنرل بپن راوت ہلاک پر نریندر مودی نے دفاعی کمیٹی کا اجلاس بلالیا
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس ہیلی کاپٹر حادثے میں 12 افراد سمیت جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد کابینہ کمیٹی برائے سیکیورٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔
بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ریاست تامل ناڈو میں ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں جنرل بپن راوت، اُن کی اہلیہ اور عملے سمیت 13 افراد سوار تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی موت کی تصدیق کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں کابینہ کمیٹی برائے دفاع کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا نے یہ خبر نشر کی تھی کہ حکومت ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد کی صورتحال پر کل باضابطہ بیان جاری کرے گی۔