دنیا
سعودی محکمہ ہوا بازی نے شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے
ریاض: محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ پابندی والے ممالک سے آنے والے لوگوں کو 5 دن ہاؤس آئسولیشن میں رہنا ہوگا
سعودی محکمہ نے نئی ہدایت تمام فضائی کمپنیوں کے علاوہ نجی فضائی سروس فراہم کرنے والے اداروں کو بھی دے دی ہیں۔
وہ ممالک جہاں سے براہ راست سعودی عرب آنے پر پابندی ہے وہ اگر مملکت آئیں تو انہیں پانچ دن تک خود کو گھر میں محدود رکھنا ہوگا۔
یہ بھی پڑ ھیں : ’چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہوگیا تھا جو بیان بازی کی وجہ سے پورا نہ ہوا‘
آئسولیشن کے پانچویں دن کورونا ٹیسٹ ہوگا، رپورٹ منفی آنے پر آئسولیشن ختم کردی جائے گی۔
محکمہ شہری ہوا بازی نے پابند کیا ہے کہ نئی ہدایت پر ہر حال میں عمل کرنا ہے خواہ توکلنا میں مسافر کا جو بھی سٹیٹس موجود ہو۔
سعودی حکومت نے اومیکرون کے باعث 14 ممالک سے آنے والے شہریوں پر سفری پابندی عائد کر رکھی ہے۔