امریکا کی 6 ریاستوں میں ہوا کے بگولوں نے تاریخ کی بد ترین تباہی مچائی ہے۔
امریکا کی چھ ریاستوں میں 30 سے زیادہ طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، بگولوں کے باعث 84 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست کینٹکی میں 70 افراد جان سے گئے جبکہ گورنر نے سو سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مے فیلڈ میں بگولے سے تباہ فیکٹری کے ملبے سے چالیس افراد کو نکال لیا گیا ہے۔
مے فیلڈ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، حکام نے ریاست میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔
دوسری جانب آرکنساس میں نرسنگ ہوم کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے 6 امریکی ریاستوں میں ہوا کے بگولوں سے ہونے والی تباہی کو المیہ قرار دے دیا ہے۔