دنیا

برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل وزیراعظم کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو ممکنہ عدم اعتماد کا سامنا

برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئیں، برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو ممکنہ عدم اعتماد کا سامنا کرنے کی صورت میں بھارتی نژاد کنزرویٹو رہنما پریتی پٹیل وزیراعظم کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہونگی۔

بورس جانسن ان دنوں 2020 میں لاک ڈاؤن کے باوجود حکومتی سطح پر پارٹیاں منعقد کرنے کے الزامات کی زد میں ہیں اور اپوزیشن جماعتیں ان سے استعفے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

برطانیہ کے اپوزیشن لیڈر کیئراسٹارمر نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے تک تردید کے بعد وزیراعظم کی معافی کئی سوالات اٹھاتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر کیئر اسٹارمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ سوچتے ہیں کہ وزیر اعظم نے انہیں بےوقوف بنایا اور جھوٹ بولا۔

خیال رہے کہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں کرسمس پارٹی سے متعلق پریس سیکریٹری الیگرا اسٹریٹن کی ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں بورس جانسن کی ترجمان کرسمس پارٹی سے متعلق مذاق کرتی نظر آرہی تھیں۔

بورس جانسن نے اپنی پریس سیکریٹری الیگرا اسٹریٹن کی لیک ویڈیو پر معذرت کرتے ہوئے پارٹی کرانے کی تردید کی تھی۔

بورس جانسن نے کہا تھا کہ کیبنٹ سیکریٹری جائزہ لیں گے کہ آیا قواعد کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں، اگر ہوئی تو ملوث افراد کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close