دنیا

اب تک 77 ممالک میں اومی کرون کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

جینیوا: اومی کرون ماضی میں سامنے آنے والی اقسام کے مقابلے میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے

اومی کرون کی تازہ صورت حال کے حوالے سے میڈیا کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 77 ممالک میں کرونا کی نئی قسم کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

 اومی کرون ماضی میں سامنے آنے والی اقسام کے مقابلے میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ اومی کرون کا پہلا کیس گزشتہ ماہ جنوبی افریقا میں رپورٹ ہوا، جس پر عالمی ادارہ صحت نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تمام ممالک کو سخت اقدامات کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون کی علامات سنگین نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اسے معمولی سمجھ رہے ہیں، اگر ایک بار صورت حال خراب ہوئی تو شعبہ صحت کو سنبھالنا بہت مشکل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : کورونا وائرس میں کمی ہو رہی ہے، ڈبلیو ایچ او

ڈبلیو ایچ او نے تمام ممالک کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اومی کرون سے بچاؤ کے لیے ویکسین ، فیس ماسک، سماجی فاصلے اور ہاتھوں کو بار بار دھونا لازمی ہے۔

کچھ ممالک نے بوسٹر ویکسین مہم شروع کی جو کچھ ملکوں کے لیے عدم مساوات کا باعث بن سکتی ہے، جیس کی نظیر ہمیں ماضی میں بھی ملی ہے، ہمیں کرونا کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close