دنیا
اشرف غنی کے ملک سے فرارکےبعد طالبان کوکابل آنے کی دعوت
کابل: سابق افغان صدرحامد کرزئی کا کہنا تھا کہ طالبان کوکابل بلانے کا مقصد شہرمیں لوٹ مار اورافراتفری کوروکنا تھا
کرزئی کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے ملک سے فرارکے بعد سابق وزیردفاع بسم اللہ خان سے رابطہ کیا توانہوں نے افغان صدرسمیت اعلی حکام کے ملک سے جانے کی اطلاع دی اورانہیں بھی افغانستان چھوڑنے کو کہا۔
یہ بھی پڑ ھیں : حامد کرزئی نے بڑی پیش گوئی کردی
کابل پولیس چیف بھی ملک چھوڑ کرجانے والوں میں شامل تھے۔
سابق افغان صدرکے مطابق اگر اشرف غنی کابل میں رہتے توطالبان کے ساتھ پرامن اقتدار کی منتقلی کا معاہدہ ہوجاتا۔افغانستان کے بہترمستقبل کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری افغانستان سے روابط قائم کرے۔
حامد کرزئی 13سال افغانستان کے صدررہ چکے ہیں۔