پرتھ ہوائی اڈے پر پائلٹ نے طیارے کو بڑے حادثے سے بچالیا
پرتھ: پرتھ کی پرواز میں طیارے کا لینڈنگ گیئر نہ کھلنے پر بیلی پیٹ کے بل لینڈنگ پر مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی
پرتھ ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک پائلٹ کی ذہانت نے طیارے کو کسی بڑے حادثے سے بچا لیا ،جب طیارے کا لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کے باعث پائلٹ نے طیارے کے پیٹ کے بل اس کی لینڈنگ کرائی جس کےبعد اس پائلٹ کی ذہانت پر اس کی تعریف کی گئی۔
طیارے کو اس کے لینڈنگ انڈیکیٹر میں خرابی کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس کا لینڈنگ گیئر گر گیا اور طیارے کو ہنگامی طور پر بیلی لینڈنگ کرنا پڑی،یہ چھوٹا طیارہ آج صبح 9 بجے سے ٹھیک پہلے ریاست کے وسط مغرب میں روتھسے گولڈ مائن سے روانہ ہوا
یہ بھی پڑ ھیں : امریکہ اور چین کے درمیان اسلحے کی ایک نئی دوڑ کا آغاز ہوچکا ہے
پرتھ ایئرپورٹ کے ترجمان کے مطابق طیارے میں پائلٹ سمیت 11 افراد سوار تھے اور خوش قسمتی سے کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا اور اس موقع پر مسافروں کی جانب سے طیارے کے پائلٹ کی ذہانت کی تعریف بھی کی گئی۔
اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمرجنسی سروس کا عملہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور آسٹریلیائی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کی ٹیم حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔