دنیا

انگلینڈ کے 94 فیصد اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش بالکل ختم ہوگئی

انگلینڈ :این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے پھیلاؤ سے قبل یہ صورت حال انتہائی بدترین ہے

نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے اومی کرون کے بعد کی صورت حال سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کے 94 فیصد اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش بالکل ختم ہوگئی جبکہ پانچ میں سے چار مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔

این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے پھیلاؤ سے قبل یہ صورت حال انتہائی بدترین ہیں کیونکہ اگر کرونا کا نیا ویریئنٹ پھیلنا شروع ہوا تو صحت کا شعبہ مکمل بیٹھ جائے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : کرونا وائرس مزید زندگیاں نگل گیا، این سی او سی کے اعداد و شمار جاری

اومی کرون کی وجہ سے انگلینڈ سمیت برطانیہ کے تمام اسپتالوں پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے ، جس کی وجہ سے طبی عملے اور ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز میں یومیہ بنیادوں پر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث حکومت نے ایک بار پھر شہریوں کو فیس ماسک کے استعمال، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور کرونا ویکسین یا دونوں خوراکوں کی صورت میں بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close