اومیکرون ویرینٹ کا پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ
امریکا: عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے بھی تمام ممالک کو متنبہ کردیا جبکہ امریکا میں نئی پابندیوں کا امکان ہے
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ اومیکرون بہت زیادہ خطرناک اور اس کا پھیلاؤ ڈیلٹا ویرینٹ کی نسبت زیادہ تیز ہے نئے ویرینٹ کے پیش نظر امریکی صدر جو بائیڈن نئی کوویڈ پالیسی کا اعلان آج کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ اومیکرون کا پھیلاؤ تیز ہونے پر نئی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔
برطانیہ میں ایک دن میں اومیکرون کے آٹھ ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے عوام سے بوسٹر ڈوز لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے مزید پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : اومیکرون کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے والوں پر توجہ نہ دیں
لندن کے ٹرفلگر اسکوئر پر سالِ نو پر ہونے والی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔
اومیکرون سے بچنے کے لیے جرمن حکومت کے پابندیاں سخت کرنے کے فیصلہ کے خلاف جرمن شہری سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔
ڈنمارک نے عوامی مقامات پر شہریوں کی تعداد محدود کر دی جبکہ سوئیڈن میں ویکیسن پاس لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔