دنیا
نیویارک میں کورونا سے متاثربچوں کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح میں اضافہ
نیویارک: نیویارک کے اسپتالوں میں کورونا سے متاثربچوں کی تعداد میں چارگنا اضافہ ہوگیا ہے۔ اسپتال میں داخل بچوں کی بڑی تعداد کو ویکسین نہیں لگی ہے
نیویارک کے حکام کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں نیویارک کے قریبی علاقوں سے بھی بچے لائے گئے ہیں۔ نیویارک اورنواحی علاقوں میں اومیکرون ورینٹ بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : ایوانکا ٹرمپ کا نیویارک منتقل نہ ہونے کا فیصلہ
نیویارک کے قائم مقام ہیلتھ کمشنرکا کہنا ہے کہ کورونا سے بچوں کوحقیقی خطرہ لاحق ہے۔ صورتحال کومزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے والدین اورحکام کومل کراقدامات اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی ۔