دنیا
ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر دہشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ پاکستان ویوز نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزر پر دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران میں دہشت گردی کے دو واقعات پیش آئے، پہلے ایرانی پارلیمنٹ پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے کچھ دیر بعد خاتون سمیت 2 دہشت گردوں نے آیت اللہ مام خمینی کے مزار پر بھی خودکش دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مزار پر حملہ آور خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔