دنیا

طالبان حکومت نے افغانستان کا الیکشن کمیشن تحلیل کردیا

کابل: طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے افغانستان کا خود مختارالیکشن کمیشن اورالیکٹورل کمپلینٹ کمیشن تحلیل کرنے کا اعلان کیا

نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں یہ دونوں ادارے غیرضروری تھے۔اگرمستقبل میں ضرورت ہوئی تو حکومت یہ ادارے بحال کردے گی۔

طالبان حکومت نے وزارت پارلیمانی اموربھی ختم کردی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان کو 50ہزار میٹرک ٹن گندم عطیہ کرے گا

اس سے قبل طالبان خواتین کے امورکی وزارت بھی ختم کرچکے ہیں۔

طالبان نے اگست میں اقتدار سنبھالا تھا۔اب تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا ہے۔ اقوام متحدہ بھی طالبان کی نشست دینے کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close