دنیا

سی پیک ہر صورت مکمل ہوگا، پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرینگے، چین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام جاری رکھے گا جس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام بلکہ پورے خطے کوفائدہ پہنچے گا،سی پیک کے معاملے پر کوئی بیرونی پروپیگنڈہ موثر نہیں ہوگا۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوئی چن ینگ کابیجنگ میں اپنی پریس بریفنگ کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے جو ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کا حصہ ہے سے پاکستان میں نہ صرف نقل وحمل اورتوانائی کے بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بہتری لانے میں مدد ملی ہے بلکہ پاکستان میں لوگوں کیلئے روزگارکے مواقع بھی پیداہوئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک دیرینہ تنازعہ ہے جسے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاناچاہیے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی تعاون کامنصوبہ ہے اوراس سے کشمیر کے معاملے پرچین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close