دنیا

بھارت میں مسلمان کے ساتھ اب عیسائیوں کوبھی انتہاپسندی کا سامنا

کولکتہ: مودی سرکارنے نوبل انعام یافتہ مدرٹریسا کی مشنری آف چیرٹی کے اکاؤنٹس منجمد کردئیے ہیں

تنظیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنصد وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکارکردیا ہے۔

مدرٹریسا کی تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلا رہی جن میں یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : سول اسپتال کراچی ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے مدرٹریسا کی فلاحی تنظیم کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مشنری چیریٹی کے 22 ہزارمریض اورملازمین دوا اورغذا سے محروم ہوجائیں گے۔قانون کی پاسداری کے نام پرانسانیت کے لئے کی جانے والی کوششوں کونقصان نہیں پہنچانا چاہئیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close