دنیا

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آئندہ سال کے آغاز میں روس کا دورہ کریں گے

تہران: صدر ویلادیمیر پوٹن نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو روس کے دورے کی دعوت دی ہے جسے ایرانی ہم منصب نے قبول کرلیا ہے

ایرانی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ صدر ابراہیم رئیسی روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی دعوت کے بعد دورۂ روس کی تیاری کر رہے ہیں جو آئندہ ماہ متوقع ہے۔ 4 سال بعد کسی ایرانی صدر کا روس کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق اس دورے میں دوطرفہ، علاقائی، قومی تعاون خصوصاً اقتصادی اور تجارتی تعاون پر بات ہوگی جس کے خطے میں قیام امن کے لیے دیرپا نتائج نکلیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : معاشی آزادی کیلئے ڈالر کے بغیر ادائیگی کا مشترکہ نظام ضروری ہے، پیوٹن

روس نے ایرانی صدر کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک میں خطے میں اہم اتحادی ہیں اور خطے میں تیزی سے بدلتی صورت حال پر دونوں رہنما تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکا سے مخاصمت کے باعث روس اور ایران کے درمیان مضبوط سیاسی اور فوجی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک امریکا پر دباؤ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

یوکرائن کے معاملے پر روس کے امریکا اور نیٹو ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں جس کے باعث اب روس نئی صف آرائی میں مصروف ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close