نئی دہلی: جھاڑکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورن نے پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری 2022 تک موٹرسائیکل سواروں کے لئے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹرکمی رہے گی
ہرخاندان ایک مہینے میں 10 لیٹرپٹرول پریہ سبسڈی حاصل کرسکے گا۔ راشن کارڈ رکھنے والوں کو موٹرسائیکل یا اسکوٹرمیں پٹرول ڈلوانے کے بعد 25 روپے فی لیٹرکے حساب سے سبسڈی ان کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفرکردی جائے گی۔
یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا اشارہ دے دیا
وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ گھر میں موٹرسائیکل ہوتے ہوئے مہنگے پٹرول کی وجہ سے لوگ نہیں چلا سکتے۔ ان حالات میں کودیکھتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کے لئے پٹرول کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا۔