وہ ملک جس نے آتش فشاں پر ایٹم بم مار دیا، دنیا کیلئے بہت بڑا خطرہ پیدا ہوگیا، اب کسی بھی وقت ۔۔۔
پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی امریکہ و جنوبی کوریا کو جنگ کی دھمکیاں تو دنیا پر خطرے کے بادل بن کر منڈلاتی رہتی تھیں لیکن اب اس نے ایک ایسا کام کر دیا ہے کہ دنیا کے لیے ایک نیاخطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریاکے پے درپے ایٹم بموں اور میزائلوں کے تجربات کرنے کے باعث خوفناک آتش فشاں ’ماﺅنٹ پیکتو‘ کے کسی بھی وقت پھٹنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، یہ آتش فشاں شمالی کوریا میں چین کے بارڈر پر موجود ہے جو پھٹ گیا توملحقہ شمالی کورین اور چینی علاقوں میں تو بربادی لائے گا ہی، اس سے عالمی موسم پر اس قدر سنگین اثرات مرتب ہوں گے کہ دنیا تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہزار سال قبل یہ آتش فشاں پھٹا تھا اور اس کی راکھ شمالی جاپان تک جا کر گری تھی۔ آخری بار یہ 1903ءمیں پھٹا تھا اور اس بار بھی وسیع پیمانے پر تباہی آئی تھی۔ اب ایک بار پھر ماہرین خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ کسی بھی وقت تاریخ خود کودہرا سکتی ہے۔ یہ پہاڑ شمالی کوریا کی تاریخ میں مقدس پہاڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کے والد کم جونگ ال اسی پہاڑ کے دامن میں واقع آبادی میں پیدا ہوئے تھے۔ تاہم تاریخ کہتی ہے کہ کم سینئر ایک روسی پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے تھے۔ اب کم جونگ ان کے نت نئے ایٹمی تجربوں کے شوق نے اس 9ہزار 22فٹ بلند آتش فشاں پہاڑ کو ایک بار پھر مشتعل کر دیا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔