دنیا

اسکول بند کرکے آن لائن تعلیم شروع کرنے کا فیصلہ

ریاض: دارالحکومت ریاض میں کووڈ 19 کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث متعدد اسکول انتظامیہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کررہے ہیں

اسکولوں کے پرنسپلز نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اسکول بند کرنے اور تعلیم آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ اپنے طور پر کیا ہے۔

ادھر سعودی وزارت تعلیم تمام پرنسپلز کو اس حوالے سے یہ اختیار دیے ہوئے ہے کہ اگر کسی اسکول میں توجہ طلب حد تک کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ پر آجائیں تو وہ آن لائن تعلیم کا آغاز کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : سرکاری اسکولوں میں لڑکے لڑکیوں کے ساتھ پڑھنے پر پابندی عائد

ایسی صورت میں پرنسپل، طلبہ و طالبات، اساتذہ و استانیوں اور اسکول عملے کی صحت و سلامتی کی خاطر آن لائن تعلیم کا فیصلہ ممکن ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے وزارت تعلیم نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آن لائن ایجوکیشن کےلیے ’مدرستی‘ کے عنوان سے پروگرام شروع کیا تھا جو کافی کامیاب رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close