اگر آپ نے 15برس کی عمر سے پہلے یہ شرمناک کام کیا تھا تو آپ کی جلد موت کا خطرہ 47 فیصد زیادہ ہے
نیویارک: شراب نوشی کے نقصانات کوئی ڈھکے چھپے نہیں لیکن اب سائنسدانوں نے کم عمری میں شراب نوشی شروع کردینے کاایک انتہائی سنگین نقصان بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”جو لوگ 15سال کی عمر سے پہلے شراب پینا شروع کر دیتے ہیں ان کی جلد موت واقع ہونے کا خطرہ 47فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ “ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ جو لوگ کم عمری میں شراب پینے لگتے ہیں وہ تمام عمر شراب کے عادی رہتے ہیں اور بہت زیادہ مقدار میں پیتے ہیں۔یہی ان کی جلد موت کی وجہ بنتی ہے۔
یونیورسٹی آف فلوریڈا کے سائنسدان اس تحقیق میں 15ہزار بالغ افراد کی شراب پینے کی عادت اور ان کی صحت پر اس کے اثرات کا مسلسل 3عشروں تک جائزہ لیتے رہے ۔ ان لوگوں کی عمر 18سے 44سال کے درمیان تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ہوئی ہو کا کہنا تھا کہ ”کم عمری میں شراب کا عادی ہو جانا آدمی کی ذہنی صحت پرانتہائی منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور اسے کئی طرح کے نفسیاتی مسائل کا شکار بنا دیتا ہے۔اس کے روئیے میں بھی انتہائی خطرناک تبدیلیاں آ جاتی ہیں۔“