Featuredدنیا

پلوامہ حملہ بھی مودی نے ہی کرایا ہوگا : کانگریس رہنما

کانگریس رہنما ادت راج نے انکشاف کیا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات سے پہلے پلوامہ جیسا ایک اور حملہ ہو سکتا ہے۔

کانگریس رہنما ادت راج نے کہا ہے کہ پلوامہ حملہ کی سازش مودی کی ہی ہوسکتی ہے۔

کانگریس رہنما نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مودی ڈرامہ کرتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں، پلوامہ حملہ بھی مودی نے کرایا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مودی اقتدار کے لالچ میں سب کچھ کرسکتے ہیں، پلوامہ حملہ مودی نے کرایا ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پلوامہ واقعے پر نریندر مودی سے پوچھ گچھ کی جائے۔

واضح رہے کہ2020 میں کانگریس لیڈر ادت راج نے کہا تھا کہ 2024 کے عام انتخابات سے پہلے پلوامہ جیسا ایک اور حملہ ہو سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close