دنیا

عمارت میں آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے

نیویارک: برونکس کی19 منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے

نیویارک میئر کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے مجموعی طور پر 63 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 32 کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 13 افرادکی حالت تشویشناک ہے ۔

یہ بھی پڑ ھیں : کیتھی ہوکل نیویارک کی پہلی خاتون گورنر بن جائیں گی

نیویارک کے فائر ڈپارٹمنٹ کے کمشنر عمارت میں لگنی والی آگ کو حیران کن قرار دے دیا جبکہ ان کا کہنا ہے کہ تقریباً200 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ آگ پورٹیبل ہیٹر کی وجہ سے لگی جو کمرے کو گرم رکھنے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔
کچھ روز قبل بھی فلاڈیلفیا میں ایک عمارت میں آگ لگی تھی جس میں8 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close