دنیا

قطری روزہ داروں کیلئے اشیائے خوردونوش سے لدا چھٹا ایرانی طیارہ دوحہ پہنچ گیا

تہران: ماہ رمضان المبارک میں سعودی عرب کی جانب سے قطری مسلمانوں پہ اشیائے ضرورت و خوردونوش کی بندش کے بعد قطر میں غذائی قلت کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔ جس سے نمٹنے کیلئے ایران نے قطر کو نہ صرف اپنی فضائی و آبی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی بلکہ غذائی قلت کے خطرے سے نمٹنے کیلئے اشیائے خوردونوش سے لدے چھ طیارے بھی قطر بھیجے ہیں۔ جس سے غذائی قلت کا ممکنہ بحران ٹل گیا ہے۔ ایرانی فضائیہ کے ترجمان شاہ رخ نوش آبادی کے مطابق ایران قطر میں اشیائے خورونوش کی طلب کی بنیاد پر اس عمل کو جاری رکھے گا۔

تہران نے سبزیوں سے لدا ہوا چھٹا طیارہ آج قطر کی جانب روانہ کیا ہے جبکہ پانچ طیاروں کےذریعے 90 ٹن تک کی سبزیاں پہلے ہی قطر کی جانب بھیج دی گئی ہیں جبکہ ایران نے سمندری راستے کو استعمال کرتے ہوئے آج 3 کشتیوں پر مشتمل 350 ٹن تک کے پھل ایرانی بندرگاہ دیار سے قطر کی جانب روانہ کردئیے ہیں۔

ایران کے اس حسن سلوک پہ قطر کے عوامی حلقوں نے ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ قطر کے لیے غذائی اجناس کا واحد راستہ سعودی عرب کا تھا جبکہ سعودی عرب سمیت متعدد خیلجی ممالک نے ماہ رمضان میں قطر سے سفارتی قطع تعلق کے بعد اپنی تمام سرحدیں بند کردی ہیں جس کے بعد قطر میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ تھا تاہم ایران نے غذائی قلت کے اس ممکنہ خطرے کو فی الوقت ٹال دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close