دنیا
روس قطر کی خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے تجارتی اور معاشی معاہدے جاری رکھے گا، سرگئی لاروف
ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں قطر کے وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خلیجی ممالک کی موجودہ صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا قطر اور دوسرے خلیج ممالک کو آپس میں ملکر اختلافات ختم کر دینے چاہیں۔ روس کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روس دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کروانے کیلئے رضامند ہے، مشرقی وسطی کے ممالک کو چاہیے آپس میں اختلاف ختم کریں اور ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں، روس ہر ملک کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور قطر سے تجارتی اور معاشی ہر قسم کے معاہدے جاری رکھے گا۔ قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان نے روس کی مدد اور تعاون کو سراہا اور کہا قطر روس سے ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گا۔