سعودی عرب میں دھماکہ، سیکورٹی فورسز کا 1جوان جاں بحق 2 زخمی
ریاض : سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف میں سکیورٹی دستوں کی گشت کے دوران دھماکہ ، ایک جوان جاں بحق جبکہ 2جوان زخمی ہو گئے ۔دھماکہ سیکورٹی فورسز کے معمول کے گشت کے دوران پیش آیا، سعودی عرب کی خبر رسان ایجنسی نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطیف شہر میں رات گئے سیکیورٹی دستے معمول کی گشت پر تھے کہ اچانک دھماکہ ہونے کے باعث سیکیورٹی پر معمور گاڑی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوا جس کی شناخت میجر طارق بن عبداللطیف العلاقی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افسران بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے .حملے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد انہ حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر قطیف میں اس دہشتگردانہ حملے سے قبل بھی دہشتگردوں کے نشانے پر رہا ہے اور فورسز کو دہشتگردانہ حملوں کا نشانہ بھی بنایا جا چکا ہے اور رواں ماہ کے آغاز میں بھی ایک کار دھماکے میں 2افراد ہلا ک ہو گئے تھے ۔