دنیا

افغان صوبے بدغیس میں زلزلے کے باعث اموات کی تعداد26 ہوگئی

کابل: افغان صوبے بدغیس میں زلزلے کے باعث اموات کی تعداد26 ہوگئی، مرنے والوں میں 4 بچے اور 5 خواتین بھی شامل ہیں

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ضلع قادیس میں مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑ ھیں : ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بدغیس میں زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں، تباہ کن زلزلے سے700 سے زیادہ مکانات متاثر ہوئے۔

اس سے تین دن قبل افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں بھی زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے جموں و کشمیر تک محسوس کیے گئے تھے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close