دنیا

وہ آدمی جس نے ایک رات میں 280 ارب روپے کما ڈالے

بیجنگ: 280 ارب روپے اتنی بڑی رقم ہے کہ ایک عام آدمی اسے شمار کرنے بیٹھے تو ساری عمر گزر جائے لیکن چینی شہری جیک ما کو دیکھئے، جو پہلے ہی چین کے امیر ترین آدمی ہیں، لیکن جمعے کی صبح سو کر اٹھے تو محض رات بھر میں ان کی دولت میں 2.8 ارب ڈالر (تقریباً 280 ارب پاکستانی روپے ) کا اضافہ ہو چکا تھا ۔ ویب سائٹ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق نیوز یارک سٹاک ایکسچینج پر جیک ما کی کمپنی ’علی بابا گروپ‘ کی قدر میں محض ایک رات کے دوران 13.3 فیصد کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد اس کمپنی کی کل مالیت 360 ارب ڈالر (تقریباً 360 کھرب پاکستانی روپے ) ہو گئی ہے۔
 
علی بابا گروپ نے اپنا دائرہ کار آن لائن شاپنگ سے بڑھاتے ہوئے دیگر شعبہ جات تک بھی پھیلا دیا ہے اور اب یہ ایشیا کی امیر ترین کمیٹی بن گئی ہے۔ اس کی مالیت میں تازہ ترین اضافے کے بعد جیک ما کی ذاتی دولت بھی 41.8 ارب ڈالر (تقریبا41.8 کھرب پاکستانی روپے) ہو گئی ہے اور وہ بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس میں چودھویں نمبر پر آگئے ہیں۔ یاد رہے کہ جیک ما کبھی ایک پرائمری سکول میں انگریزی کے استاد ہوا کرتے تھے اور ان کی ماہانہ تنخواہ اتنی کم تھی کہ گزر اوقات بھی مشکل سے ہوتی تھی۔ پھر انہوں نے سکول ٹیچنگ چھوڑ کر کمپیوٹر کی دنیا کا رخ کیا اور بالآخر آن لائن شاپنگ کمپنی ’علی بابا‘ کی بنیاد رکھی۔ ان کی کمپنی نے اتنی ترقی کی کہ وہ محض دو دہائیوں کے دوران ہی چین کے امیر ترین آدمی بن گئے جبکہ دنیا کی چند امیر ترین شخصیات میں بھی ان کا شمار ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close