دنیا

ٹونگا میں آتش فشاں پھٹنے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان

بحرالکاہل کے جزیرے ٹونگا میں سونامی کی زد میں آنے کے بعد بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں

مواصلاتی مسائل کے باعث مکمل حالات سے متعلق معلومات حاصل نہیں کیں جاسکتی ہیں۔

ٹونگا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوگیا، نیوزی لینڈ نے جزیرے کو مدد دینے کے لیئے جہاز بھیج دیئے۔

آتش فشاں اتوار کے روز دارالحکومت نوکو الوفا سے تقریباً 65 کلومیٹر (40 میل) شمال میں پھٹا، جس کی آواز امریکہ تک سنی گئی، جس کے باعث ایک میٹر سے زیادہ بلند لہریں ٹونگا سے ٹکرا گئیں۔ ابھی تک زخمیوں یا ہلاکتوں کی تصدیق نہیں سکی ہے۔

ایک برطانوی خاتون انجیلا گلوور کے دوستوں اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ لاپتہ ہے۔ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون مواصلات انتہائی محدود ہیں اور ساحلی علاقے منقطع ہیں، جس سے نقصان کا اصل پیمانہ واضح نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close