Featuredدنیا

کورونا وبا کے پیش نظر دو ہزار پالتو جانور ہلاک کرنے کا اعلان

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں جانوروں کی ایک دکان میں کورونا کی مثبت رپورٹس سامنے آئی ہیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس دکان میں موجود جانورں کو ختم کردیا جائے گا

پالتو جانوروں کی دکان کے ملازم میں پیر کو ڈیلٹا ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی اور کئی ہیمسٹرز(چوہوں کی قسم) جو نیدرلینڈ سے درآمد کیے گئے تھے ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ دکان میں ہمسٹرز(چوہوں کی ایک قسم) میں وبا کی تصدیق ہوئی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ اگر آپ کے پاس ہیمسٹر ہے تو آپ کو اپنے ہیمسٹر کو گھر میں رکھنا چاہیے، انہیں باہر نہ نکالیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ میں کورونا وبا کی شرح میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام پالتو جانوروں کے مالکان کو ذاتی حفظان صحت کا خیال رکھنا چاہیے اور آپ کو اپنے ہاتھ دھونے چاہییں، اپنے پالتو جانوروں کو مت چومیں۔

حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر جن صارفین نے سات جنوری کے بعد سٹور سے ہیمسٹر خریدے ہیں ان کا سراغ لگایا جائے گا اور انہیں لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور انہیں اپنے ہیمسٹرز کو حکام کے حوالے کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close