دنیا
برطانوی حکومت پر حزبِ اختلاف کو بلیک میل کرنے کا الزام
لندن: بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی اور برطانوی پارلیمنٹ کے رُکن ویلیم ریگ نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ پر حکومت کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ وزیر اعظم بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ سے حتی الامکان گریز کریں
پبلک ایڈمنسٹریشن اور آئنی امور کمیٹی کی صدارت کر رہے ولیم ریگ نے اپنے بیان میں کہا کہ جو رپورٹس میں نے دیکھی ہیں وہ بلیک میلنگ کے زمرے میں آتی ہیں۔ ساتھی اراکین سے گزارش ہے کہ وہ اسے ہاؤس آف کامنز اور میٹروپولیٹن پولیس کو رپورٹ کریں۔
یہ بھی پڑ ھیں : برطانوی شہری پر 1 سال کیلئے بطخیں پالنے پر پابندی عائد
تاہم ترجمانِ حکومت کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت پر ان سنگین الزامات کے شواہد سامنے لائے جائیں۔ اگر ان الزامات کے حق میں کوئی ثبوت موجود ہے تو ان کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔