دنیا

سعودی حکومت نے حج کی سیکیورٹی کے لئے نیا سسٹم متعارف کروادیا گیا

جدہ (محمد اکرم اسد) مسجد الحرام میں رش کو کم کرنے اور سکیورٹی معاملات کی بہترین کے لئے ایک نیا سمارٹ سسٹم متعارف کروادیاگیا ہے، ان دنوں اس کی تنصیب کا کام جاری ہے ۔ حج و عمرہ سکیورٹی آپریشن ادارے کے ڈائریکٹوریٹ کرنل بدر بن مسعود کے مطابق جدید ترین سسٹم ام القریٰ یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کرایا گیا ہے ۔ یہ نظام حج و عمرہ کی سکیورٹی کے لئے کام کرنے والی سپیشل فورسز کی جانب سے مسجد الحرام میں رش کم کرنے کے لئے تیار کئے جانے والے الیکٹرانک سکیورٹی کی سفارشات میں شامل تھا۔ نئے سسٹم کی مدد سے ایک نیا الیکٹرانک پلیٹ فارم لگایا جائے گا جس پر 50 کیمروں کی مدد سے رش کی صورتحال دکھائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close