دنیا

اسرائیلی حکومت نےشہریوں کی سائبر جاسوسی شروع کردی

تل ابیب: اسرائیلی پولیس نے متنازعہ ’پیگاسس اسپائی ویئر‘ سے اپنے ہی شہریوں کی سائبر جاسوسی شروع کردی ہے

اس انکشاف کے بعد اسرائیلی حکومت نے مقامی پولیس کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل اسرائیل، اویشائی میندلبلت نے وہاں کے پولیس کمانڈر کوبی شبتائی کو لکھے گئے ایک خط میں حکم دیا ہے کہ 2020 سے 2021 کے دوران وائرٹیپنگ اور سائبر جاسوسی کا تمام ریکارڈ جمع کرایا جائے۔

اسرائیلی پولیس کی اس حرکت کو جمہوریت کےلیے خطرہ قرار دیا تھا، البتہ اپنے ذرائع کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا۔

اسرائیلی سکیوریٹی اداروں کو قانونی طور پر کسی بھی شہری کی نگرانی کا اختیار حاصل ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : اسرائیلی پولیس سے جھڑپوں میں 275 سے زیادہ فلسطینی زخمی

بدھ کے روز اسرائیلی وزارتِ انصاف نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیلی سکیوریٹی اداروں کی جانب سے پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے ان شہریوں کی سائبر جاسوسی کے الزامات کی تفتیش کروائی جائے کہ جنہوں نے سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔

پیگاسس اسپائی ویئر کو اسرائیلی کمپنی ’این ایس او‘ نے تیار کیا ہے جس کا ظاہری مقصد موبائل فون کے ذریعے کسی شخص کی مسلسل نگرانی کرنا ہے۔

یہ سافٹ ویئر خفیہ طور پر کسی موبائل فون پر انسٹال کرکے اس کی فون کالز سمیت تمام سرگرمیاں ریکارڈ کی جاسکتی ہیں جنہیں یہ اسپائی ویئر فوراً ہی ایک سرور پر بھیج دیتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close