دنیا

مسلم دنیا کا وہ حکمران جس کی اس ایک گاڑی کی قیمت ایک ارب 40 کروڑ روپے ہے

بندرسری بیگاوان: یوں تو مسلم دنیا کے حکمرانوں کی شاہ خرچیاں زبان زد عام ہیں ہی لیکن ایک مسلمان ملک کا حکمران ایسا بھی ہے کہ جس نے دولت کی نمائش کے سب ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔اس کی صرف ایک گاڑی کی قیمت 1ارب40کروڑ روپے ہے، اور اس حکمران کے پاس کل گاڑیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ برونائی کے سلطان حسن البولکیاہ ہیں جن کے پاس لگژری گاڑیوں کی ایک وسیع کھیپ موجود ہے۔ان کے پاس لگ بھگ 7ہزار لگژری، مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں۔

 

ان 7ہزار گاڑیوں میں ایک رولزرائس سلور سپر لیموزین ایسے ہے کہ اس اکیلی گاڑی کی قیمت 1ارب 40کروڑ روپے ہے۔اس میں خاص بات یہ ہے کہ پوری گاڑی کی باڈی پر 24قیراط خالص سونے کی پلیٹ چڑھائی گئی ہے۔ اس کے وہیل کپ اور دیگر کئی حصے بھی سونے کے بنے ہیں اورپوری گاڑی پر مخصوص نقش و نگار بنائے گئے ہیں اوراس کی آرائش کی گئی ہے۔2004ءمیں سلطان کے بیٹے کی بارات 5میل سفر کرکے اسی گاڑی پر گئی تھی اور بارات میں اس کے پیچھے 103لیموزین گاڑیاں موجود تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close