دنیا

دنیا کی تاریخ کی مہنگی ترین شادی، شاہ خرچی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، لیکن دولہا دلہن کون تھے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

لندن: برطانیہ میں گزشتہ دنوں دنیا کی تاریخ کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک دیکھنے میں آئی ہے، جس پر 50لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 66کروڑ 64لاکھ روپے)خرچ کیے گئے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ شادی دنیا کی امیرترین سیاہ فام خاتون فولرنشو الکیجا کے بیٹے فولرین اور ایرانی نژاد ماڈل نازنین جعفریان غیسریفا کی تھی۔ 66سالہ نائیجیرین نژاد فولرنشو تیل کا کاروبار کرتی ہیں اور ان کی دولت 2.1ارب ڈالر (2.1کھرب روپے) ہے۔ فولرنشو نے 2014ءمیں اوپراونفرے سے دنیا کی امیر ترین خاتون کا اعزاز چھینا تھا۔

 

فولریان خود بھی کاروباری شخص، سرمایہ کار اور سینمیٹوگرافر ہے۔ وہ پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہے تاہم اس کی پہلی بیوی کچھ عرصہ قبل کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئی تھی۔ دوسری طرف دلہن نازنین جعفریان نے یونیورسٹی آف مانچسٹر سے بائیوانجینئرنگ اور بائیومیڈیکل انجینئرنگ پڑھ رکھی ہے اور ماڈلنگ بھی کرتی ہے۔

شادی کی تقریب کے لیے فولریان نے ڈیڑھ لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ روپے) میں بلنہیم پیلیس (Blenheim Palace)حاصل کیا۔ماربل فلور اور مارکی پر 2لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ 66لاکھ روپے) خرچ ہوئے۔ 2لاکھ پاﺅنڈ ہی کے پھول خریدے گئے جن سے تقریب میں سجاوٹ کی گئی۔ تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے معروف گلوکار روبن ٹھیکے کو ڈیڑھ لاکھ پاﺅنڈ کے عوض بلایا گیاتھا۔ اور تقریب میں 12فٹ کا کیک کاٹا گیا جس کی قیمت 10ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 13لاکھ 32ہزار روپے) تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close