دنیا

داعش نے پاکستان سے ملحقہ اہم افغان سرحدی علاقے تورا بورا پر قبضہ کر لیا

کابل: مشرقی افغانستان میں داعش نے چار روز تک جاری رہنے والی گھمسان کی جنگ کے بعد طالبان کو پسپا کرتے ہوئے پاکستان سے ملحقہ اہم ترین سرحدی علاقے تورا بورا پر قبضہ کر لیا۔ جرمن خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صوبہ ننگرہار کی صوبائی کونسل کے رکن استاد اسرار اللہ مراد نے بتایا کہ طالبان اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان چار روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد داعش نے تورا بورا کے پہاڑی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے، جنگ کی وجہ سے مقامی رہائشی اپنے گھر بار چھوڑ کر دیگر علاقوں میں نقل مکانی کر گئے ہیں۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تورا بورا پر داعش کے قبضہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک لڑائی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close